23 فروری ، 2016
کراچی ......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کو 90 روز کی نظر بندی پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔
سچل رینجرز ونگ نے انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے جج جسٹس فاروق شاہ کی عدالت میں 2 ملزمان کو پیش کیا۔رینجرز لاء آفیسر کے مطابق ملزمان ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے رکن ہیں اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
لاءافسر کے مطابق ملزم شاہنواز عرف شانو ایم کیو ایم کے مرکز کی سیکیورٹی پر مامور تھااور اسےعزیز آباد سے حراست میں لیا گیا، ملزم پولیس کانسٹیبل تابش سمیت درجنوں اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے جبکہ ملزم عدیل بھی دہشتگردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث ہے۔
عدالت نے مزید تحقیقات کیلئے دونوں ملزمان کو نوے روز تک نظر بندی پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔