پاکستان
23 فروری ، 2016

پنجاب: بھٹہ مالکان کا 26 فروری سے اینٹوں کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

پنجاب: بھٹہ مالکان کا 26 فروری سے اینٹوں کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

لاہور ......پنجاب کے بھٹہ مالکان نے حکومت کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے اور جمعہ 26 فروری سے صوبے میں اینٹوں کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کےصدر شعیب خان نیازی نے لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے ان سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے،اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں بھٹوں کو مرحلہ وار بند کیا جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ پہلے مرحلے میں 26فروری سے 3 مارچ تک سپلائی اور سیل بند ہو گی، 4 مارچ سے مزدوروں کو کام سے روک دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18مارچ سےبھٹوں کی آگ غیر معینہ مدت کے لئے بجھا دی جائے گی۔

مزید خبریں :