پاکستان
23 فروری ، 2016

بعض لوگوں کو بہتر سول ملٹری تعلقات ہضم نہیں ہورہے،ن لیگ

بعض لوگوں کو بہتر سول ملٹری تعلقات ہضم نہیں ہورہے،ن لیگ

لاہور......وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سول ملٹری تعلقات بہترہوں تو کچھ لوگوں کےپیٹ میں مروڑ اٹھنے لگتے ہیں ، ایم این اے حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ٹانگیں کھینچنے والے ٹانگیں کھینچتے رہیں ،ملک کو اندھیروں سے نکالیں گے ، اورنج ٹرین ضرورچلے گی۔

لاہور کے ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے زیراہتمام نظریہ پاکستان کے موضو ع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تمام قومی اداروں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے ،لوگ حکومت کو آئینہ ضرور دکھائیں مگر گند نہ اچھا لیں ، پاکستان دہشت گردی سے نکل رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، پاکستان میں کرپشن کا گراف گرا ہے،8 سال تک انکوائریاں کی گئیں مگر ان کے خاندان پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔

سیمینار کے اختتام پر کشمیر کا موضوع بھی زیر بحث آیا مقررین نے حکمرانوں سے اپیل کی کہ بھارت سے پیار سے بات کرنے کا وقت گزر گیا اب ان سے سختی سے بات کی جانی چاہیے۔

مزید خبریں :