پاکستان
23 فروری ، 2016

انسداد تجاوزات سیل کے 8 سو ملازمین 90روز میں مستقل کرنے کا حکم

انسداد تجاوزات سیل کے 8 سو ملازمین 90روز میں مستقل کرنے کا حکم

کراچی ......سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو انسداد تجاوزات سیل کے 8 سو ملازمین کو 90 روز میں مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد تجاوزات سیل کے 8 سو ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد تجاوزات سیل میں حکومت نے 2013 ءمیں کانٹریکٹ پر بھرتیاں کیں،تین سال گزرنے کے باوجود بھی وزیراعلیٰ ملازمین کی مستقلی کی سمری منظور نہیں کر رہے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کو 90 روز میں مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :