23 فروری ، 2016
لاہور ......لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے جعلی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو گرفتار کر کے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق جعلی پولیس انسپکٹر ندیم اور اے ایس آئی شہزاد کو شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں چند شہریوں کی شکایات پر گرفتار کیا گیا ہے ، دونوں جعل سازوں سے پولیس کی وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کئی افراد سے پولیس اہلکار بن کر لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں ، ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔