کاروبار
24 فروری ، 2016

ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کی ترقی کیلئے بھارت 15کروڑ ڈالرخرچ کریگا

ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کی ترقی کیلئے بھارت 15کروڑ ڈالرخرچ کریگا

نئی دہلی......... بھارتی کابینہ نے ایران کی چاہ بہار بندر گاہ کی ترقی کیلئے 15کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ، اس منصوبے کی تکمیل سے بھارت کوپاکستان کے بغیر افغانستان تک سمندری رسائی مل جائے گی۔

میڈیا ر پورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ایران کی چاہ بہاربندرگاہ کی ترقی کے منصوبے کیلئے 15کروڑ ڈالر کی تجویز کی منظوری دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل سے بھارت کو پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے افغانستان تک سمندری رسائی حاصل ہو جائے گی ۔

واضح رہے کہ چین کی طرف سے پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کے بعد بھارتیوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں اور بھارت نے پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کیلئے ایران کی چاہ بہار بندر گاہ کو فعال بنانے کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


مزید خبریں :