06 جون ، 2012
کراچی… محبت کے متوالوں کا سیارہ زہرہ آج صبح سویر ے سورج کے عین سامنے سے گذر رہا ہے۔ ماہرین فلکیات کیمطابق یہ منظر ااب یک سو پانچ سال بعد دیکھا جاسکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سورج کے سامنے زہرہ سیارے کا سفر آج صبح پانچ بجے شروع ہوکر دس بجے کے قریب اختتام پذیر ہوگا ، زہرہ سیارہ بہت چھوٹا ہے اس لیے سورج گرہن نہیں لگے گا۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ شہری کھلی آنکھ سے یہ منظر دیکھنے کی ہرگزکوشش نہ کریں ، گہرے شیشوں والی عینک سے دیکھنا بھی انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اپنی زندگی میں یہ منظر دوبارہ صرف وہی لوگ دیکھ سکیں گے جو ایک سو پانچ سال زندہ رہیں گے۔ ماہرین کے مطابق سورج کو دیکھنے کیلئے یورپ میں خصوصی سولر فلٹر ملتے ہیں۔ پاکستانی شہری 14نمبر کا ویلڈرگلاس استعمال کرسکتے ہیں۔ماہرین نے مزید بتایا ہے ہ زہرہ کی سورج کے سامنے آمد سے انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب نہیں ہونگے۔