پاکستان
06 جون ، 2012

لاہور سے بیرون ملک جانے والی 2 پروازیں تاخیر کا شکار

لاہور سے بیرون ملک جانے والی 2 پروازیں تاخیر کا شکار

لاہور… لاہور سے بیرون ملک جانے والی پی آئی اے کی 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں،جبکہ اندرون ملک جانے والی 2پروازیں نامعلوم وجوہ کی بنا پر منسوخ کر دی گئیں۔ پی آئی اے انکوائری کے مطابق لاہورسے کوالالمپورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 898کوصبح 6بج کر55منٹ پرروانہ ہونا تھا،مگر وہ دن 11بجے روانہ ہوئی،اسی طرح لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 725 جسے شیڈول کے مطابق رات 10بج کر10منٹ پرروانہ ہوناتھا،وہ اب رات ایک بج کر20 منٹ پر روانہ ہو گی۔ دوسری جانب لاہور سے اسلام آباد اور بہاولپور جانے والی پی آئی اے کی 2 پروازیں نامعلوم وجوہ کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں،ان پروازوں میں پی کے 588کو سہ پہر3بج کر10منٹ پر اسلام آباد اور پی کے589کو شام 5بج کر45منٹ پر بہاولپور روانہ ہونا تھا،پی آئی اے حکام کے مطابق غیر ملکی پروازوں کی روانگی میں تاخیرفنی وجوہ کی وجہ سے ہوئی،تاہم 2ملکی پروازوں کی منسوخی کی وجوہات کے متعلق انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔

مزید خبریں :