06 جون ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کے میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔