پاکستان
06 جون ، 2012

جو فیصلہ آیا سر آنکھوں پر ہوگا، ارسلان افتخار

جو فیصلہ آیا سر آنکھوں پر ہوگا، ارسلان افتخار

اسلام آباد… چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارچودھری نے ناجائز مراعات لینے کے الزام کا سامنا کرنے والے اپنے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار کو گھر سے بیدخل کردیاہے۔ اپنے خلاف زیر سماعت نوٹس کیس میں پیشی کیلئے ڈاکٹر ارسلان افتخار اپنے وکیل کے ہمراہ سپریم کورٹ آئے۔ ایک موقع پر جیونیوز نے جب ان سے پوچھا کہ ، کیا آپ کو والد نے گھر سے بیدخل کردیا ہے تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر ارسلان کاکہناتھاکہ ان کے والد نے کہاہے کہ گھر آنے کی ضرورت ہے نہ گھر والوں رابطہ رکھنے کی کوئی کوشش کی جائے۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد ڈاکٹر ارسلان نے جیونیوز سے بات چیت میں کہاکہ وہ عدالت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور عدالت نے جو بھی فیصلہ دیا وہ ان کی سر آنکھوں پر ہوگا۔

مزید خبریں :