06 جون ، 2012
کراچی… کراچی پریس کلب کے سامنے قرض کی ادائیگی سے تنگ آکرایک شخص نے خود کوآگ لگادی۔ کراچی کے علاقے منظور کالونی کے رہائشی خالد محمود نے پریس کلب کے سامنے خود کوآگ لگائی جسے وہاں موجود لوگوں نے جلنے سے بچالیا۔ خالد محمود کاکہناہے کہ اس پر دس لاکھ روپے قرض ہے جو وہ ادا نہیں کرپارہا ہے اورقرض کی ادائیگی سے تنگ آکر خود سوزی کی کوشش کی۔ خالد محمود کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔