پاکستان
06 جون ، 2012

پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات نئی دہلی میں ہونگے، جلیل عباس

پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات نئی دہلی میں ہونگے، جلیل عباس

بیجنگ … سیکریٹری خارجہ جلیل عباس نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات 29 جون کو نئی دہلی میں ہوں گے۔ بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل عباس نے کہا کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات کیلئے وہ نئی دہلی کا دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویزا سمجھوتے پر پاکستان اور بھارت میں کوئی مسائل نہیں ہیں، طے شدہ پروگرام کے تحت ویزا سمجھوتے پر سیاسی سطح پر دستخط کیے جائیں گے۔ سیکریٹری خارجہ جلیل عباس ان دنوں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک پاکستانی وفد کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں :