پاکستان
06 جون ، 2012

وزیر خزانہ پنجاب رانا آصف نے استعفے کی خبروں کی تردید کردی

وزیر خزانہ پنجاب رانا آصف نے استعفے کی خبروں کی تردید کردی

لاہور … پنجاب کے وزیر خزانہ رانا آصف نے مبینہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دیا ہے نہ کسی نے طلب کیا ہے اورنہ ہی اس سلسلے میں کوئی دباوٴ ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا آصف نے کہا ہے کہ قیادت کا وفادار ہوں، اگر حکم ہوا تو وزارت کیاجان بھی قربان کردونگا، میرے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کی گئی تھی جو مسترد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ تو نہیں دیا لیکن پارٹی قائدین کے فیصلے کا پابند ہوں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق رانا آصف پر الزام ہے کہ وہ دوہری شہریت رکھتے ہیں، پاکستان کے علاوہ وہ کینیڈاکے بھی شہری ہیں، ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق بھی پیش کی گئی تھی، اب ان کی جگہ وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے۔

مزید خبریں :