06 مارچ ، 2016
ممبئی....... بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان اختلافات کو حل کراکے دونوں کا گھر ٹوٹنے سے بچالیا۔
سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات تھے جس کے باعث دونوں اداکاروں کی جوڑی ٹوٹنے کا خدشہ تھا تاہم سلو بھائی نے اختلافات دور کراکے گھر ٹوٹنے سے بچالیا۔
سلمان خان نے گزشتہ سال اپنی ریلیز ہونے والی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ میں گمشدہ بچی کو ان کے والدین سے ملانے کا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد اب وہ حقیقی زندگی میں دلوں کو جوڑنے والے بن گئے ہیں۔