پاکستان
06 جون ، 2012

پاک فوج کا بجٹ10فیصد کم کیاجائے،حاجی عدیل

 پاک فوج کا بجٹ10فیصد کم کیاجائے،حاجی عدیل

اسلام آباد…سینیٹر حاجی عدیل نے مطالبہ کیا ہے کہ پاک فوج کا بجٹ10فیصد کم کیاجائے،سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہو ئے اے این پی کے راہنما کا کہنا ہے کہ پاک فوج جان دے سکتی ہے توبجٹ10فیصد کم کیوں نہیں کرسکتی،دفاع کے بجٹ کوکم کرکے دواوٴں پرٹیکس زیروکردیاجائے۔تمام جماعتیں متحدہوجائیں تو5دن میں کرپشن ختم ہوسکتی ہے۔حاجی عدیل نے کہا کہ پنجاب24ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرسکتاہے،ہم پنجاب کوپیشکش کرتے ہیں کہ خیبرپختونخوامیں بجلی کے منصوبے لگائے۔کراچی میں قتل کی وارداتوں کیحوالے سے ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں لوگ بندے مارکرباہر بھاگ جاتے ہیں۔

مزید خبریں :