06 جون ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے جسٹس (ر) نسیم اسکندر کا نام تجویز کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کی جگہ جسٹس (ر) نسیم اسکندر کا نام چیف الیکشن کمشنر کیلئے نامزد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے اپنا نام پیش کرنے پر معذرت کرلی تھی۔