دنیا
08 مارچ ، 2016

31مارچ کو نواز مودی ملاقات کا امکان ،بھارتی میڈیا

 31مارچ کو نواز مودی ملاقات کا امکان ،بھارتی میڈیا

نئی دہلی .........بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ31 مارچ کو واشنگٹن میں نیوکلیئر سیکورٹی سربراہی کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا امکان ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی رواں ماہ کے آخر سے تین ممالک کے دورے شروع کررہے ہیں اس دوران مودی 30مارچ کو برسلز جائیں گئے جہاں وہ بھارت اور یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،۔

اس کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں چوتھے اور آخری نیوکلیئر سیکورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے 31مارچ سے یکم اپریل کو امریکہ کا دورہ کریں گئے جس کے بعد وہ 2 اپریل کو ریاض کا دورہ کریں گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں نیوکلیئر سیکورٹی سربراہی کانفرنس کے موقع پر نواز مودی ملاقات ہونے کا بھی امکان ہے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر بات ہوسکتی ہے ۔

مزید خبریں :