دنیا
06 جون ، 2012

القاعدہ کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،امریکی محکمہ خارجہ

 القاعدہ کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن…امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ القاعدہ کو ختم کرنے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے تر جمان کے مطابق دہشتگردی اور شدت پسندی پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے خطرہ ہے،دہشتگردی سے پاکستان کو جتنانقصان ہو اکسی دوسرے ملک کونہیں ہوا۔پاکستان اور امریکا نے دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کیاہے۔اس سوال کہ ''کیاڈورون حملے پاکستان کی اجازت سے کیے جا رہے ہیں؟''تر جمان کا کہنا تھا کہ اس سوال '' تبصرہ نہیں کر سکتے کہ ڈرون حملے پاکستانی حکومت کی اجازت سے کیے جا رہے ہیں یانہیں''ایمن الظواہری کے حوالے سے ترجمان نے کہا نہیں جانتے کہ ایمن الظواہری کہاں چھپا ہوا ہے۔امریکا ڈاکٹر شکیل آفریدی سے رابطے میں نہیں،تاہم ڈاکٹر شکیل کی سزا سے امریکا سے تعاون کرنیوالوں کوغلط پیغام جائیگا،اس کو سزاکیخلاف اپیل کرنیکا مکمل اختیارہوناچاہیے۔
#

مزید خبریں :