پاکستان
06 جون ، 2012

کوہستان جرگہ کیس: چاروں لڑکیوں کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیا جائیگا

کوہستان جرگہ کیس: چاروں لڑکیوں کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیا جائیگا

اسلام آباد … کوہستان جرگہ کیس میں چاروں لڑکیوں کو سپریم کورٹ میں پیش نہیں کیا جاسکا، سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پر لڑکیوں کو نہیں لایا جاسکا، انہیں اب کل (جمعرات کی )صبح پیش کردیا جائے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کوہستان جرگہ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس کیس میں عدالت کو مکمل معاونت فراہم کریں گے۔ ویڈیو میں رقص کرتے نظرآنے والے 2 لڑکوں بن یاسر اور گل نذر کو بھی پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ ان کا کہناتھاکہ جرگے کے حکم پر چاروں لڑکیوں کو قتل کیا جا چکا ہے، تاہم سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخوا نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ لڑکیاں زندہ ہیں، انہیں لانے کیلئے ہیلی کاپٹربھیجا ہے ، جس پر سماعت شام تک ملتوی کی گئی ،لیکن شام کو بھی لڑکیوں کو سپریم کورٹ میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ موسم کی خرابی کے باعث لڑکیوں کو نہیں لایا جاسکا، اب کل( جمعرات کی) صبح لڑکیوں کو لا کر عدالت کے سامنے پیش کردیا جائے گا جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

مزید خبریں :