09 مارچ ، 2016
واشنگٹن........جرمن وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس دوران اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری کارروائیوں کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس مخالف مشن میں جاسوس جرمن طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ اس بیان کے مطابق دونوں وزرائے دفاع نے افغانستان کی عسکری صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
جرمن وزیر دفاع فان ڈیئر لائن نے آخری مرتبہ اپریل 2015ء میں امریکا کا دورہ کیا تھا۔ جرمن وزیر کیلی فورنیا روانہ ہو جائیں گی