09 مارچ ، 2016
اربیل، شمالی عراق......... امریکی بحریہ کا ایک طیارہ شمالی عراق کے شہر اربیل میںگر کر تباہ ہوگیا ،تاہم طیارے میں سوار عملے کے 4 افرادمحفوظ رہے ۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق شمالی عراق کے شہر اربیل میں امریکی بحریہ کا ایک طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ طیارے میں سوار عملے کے چاروں افراد محفوظ رہے ۔