دنیا
09 مارچ ، 2016

سعودی عرب اور حوثی باغی قیدیوں کے تبادلے پر رضامند

سعودی عرب اور حوثی باغی قیدیوں کے تبادلے پر رضامند

ریاض..........خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے ایک سعودی فوجی کو رہا کر دیا ہے اور اِس کے جواب میں سعودی عرب نے سات یمنیوں کو رہائی دی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق متحارب فریقین کے درمیان قیدیوں کی رہائی کی ڈیل مقامی قبائلی عمائدین کی ثالثی کا نتیجہ ہے۔ اس ڈیل کے تحت سرحدی علاقوں میں بھی فریقین امن قائم رکھنے کے پابند ہوں گے۔ یمنی قبائلیوں رہنمائوں کے ایک وفد کے سعودی عرب کے دورے کے دوران امن ڈیل طے پائی تھی۔

یمنی قبائلی سردار سرحدی علاقوں میں امن و سلامتی کے متمنی ہیں کیونکہ گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران سرحدی علاقوں میں کئی خونی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :