07 جون ، 2012
میاں چنوں. . . .میاں چنوں میں نامعلوم افراد نے سابق ڈی ایس پی کو قتل کرکے لاش جلادی۔پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاوٴں میں سابق ڈی ایس پی عتیق بٹ اپنے زرعی فارم آئے۔تاہم اس کے بعد ان کا اپنے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہ ہوا۔پولیس نے اطلاع پر تلاشی لی اور ڈیرے میں ایک گڑھے میں دبائی گئی ڈی ایس پی کی لاش برآمد کرلی۔لاش کی شناخت ہونے کے بعد پولیس نے ملازم بہاول شیر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔