پاکستان
07 جون ، 2012

کراچی :مختلف علاقوں میں رینجرز کے ٹارگیٹڈڈآپریشن،کئی گرفتار

کراچی :مختلف علاقوں میں رینجرز کے ٹارگیٹڈڈآپریشن،کئی گرفتار

کراچی . .. . .کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگیٹڈڈآپریشن کر کے کئی افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آمد کر لیا ۔ذرائع کے مطابق رات گئے سندھ رینجرز نے اولڈ سٹی ایریا اور لیاری کے مختلف علاقوں چاکیواڑہ،جدگال چوک،دھوبی گھاٹ ، کشتی چوک میں ٹارگٹیڈ آپریشن کر کے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گڈاپ اور محمود آباد میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔گزشتہ شام اولڈ سٹی ایریا میں واقع رسالہ تھانے پر نامعلوم افراد نیرائفل گرینیڈ فائر کیا جو کمپاوٴنڈ کے اندر تھانے کے داخلی دروازے کے قریب گرا اور زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار رحیم، نوید، برکت اور چائے کے ہوٹل کا بیرا طارق زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حملے کے بعد رسالہ تھانے اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کرتے ہوئے ساوٴتھ زون میں ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :