انٹرٹینمنٹ
10 مارچ ، 2016

سپر نیچرل سائنس فکشن کامیڈی فلم’ 'گھوسٹ بسٹر‘ 'کاپہلاانٹرنیشنل ٹریلر

 سپر نیچرل سائنس فکشن کامیڈی فلم’ 'گھوسٹ بسٹر‘ 'کاپہلاانٹرنیشنل ٹریلر

لاس اینجلس ......ہالی وڈ کی نئی سپر نیچرل سائنس فکشن کامیڈی فلم 'گھوسٹ بسٹر 'کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار پال فیگ کی یہ فلم مشہور و معروف گھوسٹ بسٹر فرنچائز کا حصہ ہے جس میں ایک بار پھر یہ بہادر افراد کی ٹیم دنیا کو بچانے کیلئے بھوتوں کو پکڑتے اور ان کو قید کرتے دِکھائی دینگے۔

ایمی پاسکل اور ایوان ریٹمین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں کرس ہیمسورتھ، کرسٹین ویگ، ملیسا میکارتھی، کیٹ میک کینن، نیل کیسے، لیسلے جانز اور اینڈی گارشیا اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

154ملین ڈالر سے تیارہونیوالی یہ سائنس فکشن کامیڈی ڈرامہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال15جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید خبریں :