پاکستان
11 مارچ ، 2016

پشاور میں فائرنگ، لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور شہید

 پشاور میں فائرنگ، لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور شہید

پشاور…پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کرنل طارق غفور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد جارہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرہی شہید ہوگئے۔لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور میجرجنرل فضل غفور کے بیٹے تھے۔

ملزمان فائرنگ کے بعد علاقہ غیر کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :