پاکستان
12 مارچ ، 2016

لاہور:گھریلو لڑائی نے ہمسائے کے بچے کی جان لے لی

لاہور:گھریلو لڑائی نے ہمسائے کے بچے کی جان لے لی

لاہور…لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں دیورانی اور جیٹھانی کی لڑائی نے ہمسائے کے 2سالہ بچے کی جان لے لی ،بچہ گلی میں کھیلتےہوئے جیٹھانی کے بھائی کی گولی کا نشانہ بنا،کمسن کی ناگہانی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

بابر چوک کوٹ لکھپت میں ہمسایوں کی گھریلو لڑائی میں گولی کا نشانہ بننے والے ڈھائی سالہ صائم کی ماں خالدہ بی بی اپنے لخت جگر کی لاش پر نوحہ کناں ہے ،اس کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران اپنے بیٹے کے ساتھ گلی میں کھڑی تھی کہ گولی سیدھی اس کے سینے میں لگی۔

ڈھائی سالہ صائم کی ماں نے ملزمان پر تشدد کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ ملزمان اسے اسپتال جانے سے نہ روکتے تو اس کا بیٹا بچ سکتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو بھائیوں عابداور آفتاب کی بیویوں میں جھگڑا بڑھا تو مرد میدان میں کود پڑے ،آفتاب کے برادر نسبتی آصف نے فائرنگ کر دی۔پولیس نے معصوم صائم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم آصف سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید خبریں :