07 جون ، 2012
لاہور … پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج مقامی حکومت بل 2012ء سمیت 12 نئے مسودہ قوانین پیش ہونے کے علاوہ 5بل اتفاق رائے سے منظور کر لئے گئے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ڈیرھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تو صوبائی وزیر جنگلات ملک احمد علی اولکھ نے اپنے محکمہ سے متعلق اراکین اسمبلی کے سوالات کے جواب دیئے۔ لاہور میں جیولرزکی دکان میں 5 کروڑ کی ڈکیتی کے واقعے کے بارے میں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ملزم گرفتار کرلیا ہے۔ پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوارن ایک موقع پر جب پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی احسان الحق نے رانا ثناء اللہ کو ملزم کہتے ہوئے انہیں ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تو وزیر قانون نے جواب میں کہاکہ انہیں ملزم کہنے والے خود سزا یافتہ وزیر اعظم رکھے ہوئے ہیں۔