کھیل
15 مارچ ، 2016

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی،کیویز کا بھارت کو جیت کیلئے 127رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی،کیویز کا بھارت کو جیت کیلئے 127رنز کا ہدف

ناگپور......ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی میچ میں نیو زی لینڈ نے بھارت کو میچ جیتنےکے لئے 127رنز کا ہدف دیا ہے،کورے اینڈرسن 34رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

افتتاحی میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتااور بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر126رنز بنائے،بھارتی بولرز نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا اورکیوی بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ہے۔لیوک رونچی21،مشل سینٹنر18رنز بنا کر نمایاں اور کورے اینڈرسن 34رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپیت بمرا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے4اوورز میںصرف15رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی،جبکہ سریش رائنا نے بھی انتہائی نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور4اوورز میں صرف16رنز دے ولیم سن کی قیمت وکٹ حاصل کی ۔اشیش نہرا،ایشون، اور جدیجا نے بھی کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

مزید خبریں :