دنیا
15 مارچ ، 2016

الاسکا کی سابق گورنر سارا پالن کے شوہر حادثے میں زخمی

 الاسکا کی سابق گورنر سارا پالن کے شوہر حادثے میں زخمی

نیویارک.........امریکی ریاست الاسکا کی سابق گورنر اور نائب صدر کے عہدے کی سابقہ امیدوار سارا پالن کے شوہر ٹوڈ پالن برف پر چلنے والی گاڑی کے حادثے میں زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکہ میں نائب صدر کے عہدے کی سابقہ امیدوار سارا پالن کے شوہر ٹوڈ پالن برف پر چلنے والی گاڑی کے حادثے میں زخمی ہوگئے۔سارا پالن ان دنوں اپنے ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں انتخابی مہم میں شمولیت منسوخ کرکے اپنے زخمی شوہر کی تیمارداری کے لیے انکے پاس روانہ ہوگئی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سارا پائولن کے شوہر شدید زخمی ہونے کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔یاد رہے کہ سارا پائولن 2008-9میں صدر اوبامہ کے نائب صدارتی امیدوار کے خلاف بطور ری پبلیکن امیدوار میدان میںآئی تھیں۔

مزید خبریں :