25 جون ، 2025
مٹیاری: 15 سالہ لڑکی کو 2 خواتین سمیت 5 مسلح ملزمان نے گھر سے اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق مٹیاری میں ہالہ کے علاقے طالب المولا کالونی سے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق کار میں سوار 2 خواتین سمیت 5 مسلح ملزمان گھر پر آئے اور تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔