دنیا
15 مارچ ، 2016

عالمی برادری جزیرہ نما کوریا کے معاملہ پر محتاط رہے،چین

  عالمی برادری جزیرہ نما کوریا کے معاملہ پر محتاط رہے،چین

بیجنگ..........چین نے جزیرہ نما کوریا سے متعلق کشیدگی سے بچاؤ کے لئے تمام فریقین کو اپنے قول وفعل میں احتیاط برتنے پر زوردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی کی جانب سے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کے معاملہ پر چین کو موقف بالکل واضح ہے ۔تمام فریقین کو چاہیئے کہ وہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کرائیں اور اپنے قول وفعل میں محتاط رویہ اختیار کریں ۔

کوئی بھی ایسا اقدام کرنے سے گریز کیا جائے جو جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کا باعث بنے۔ انہوں نے چین کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :