پاکستان
16 مارچ ، 2016

پشاور بس دھماکے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوںکیخلاف درج

پشاور بس دھماکے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوںکیخلاف درج

پشاور......پشاور میںسنہری مسجد کے قریب بس میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دھماکے کی ایف آئی آرکائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) تھانے میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کی گئی ہے ، جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پشاور میں بس دھماکےمیں 15 افراد جاں بحق اور 28زخمی ہوگئے تھے، دیسی ساختہ بم بس میں ٹول بکس کے قریب رکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :