07 جون ، 2012
اسلام آباد … نیب نے انجنز کے پرزوں کی خریداری میں مبینہ گھپلوں پر جنرل منیجر مینٹی نینس اینڈ سروسز ریلوے نعیم ملک سمیت 2 افسران گرفتار کرلیے۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ریلوے کے دونوں افسران نے چینی کمپنی سے 15.6ملین ڈالرز کا معاہدہ کرکے 69ریلوے انجنز کے پرزے مہنگے داموں خریدے جب کہ 776ایسے پرزے خریدے گئے جن کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ ترجمان نیب کے مطابق جنرل مینجر مینٹی نینس اینڈ سروسز ریلوے نعیم ملک اور ایڈیشنل جی ایم مکینیکل میاں احسن محمود کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔