پاکستان
21 مارچ ، 2016

پاکستان کے ہر شہری کیلئے برابری اور انصاف قائد کا وژن تھا‘پرویز رشید

پاکستان کے ہر شہری کیلئے برابری اور انصاف قائد کا وژن تھا‘پرویز رشید

اسلام آباد....... وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کےلئے برابری اور انصاف قائد کا وژن تھا، عالمی برادری میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے، خطے سے غربت کے خاتمے کےلئے ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ 23 مارچ یادگار دن ہے، اس دن پاکستان حاصل کرنے کی بنیاد رکھی گئی تھی، تصویروں میں پاکستان کے حصول کی جدوجہد کی عکاسی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کےلئے برابری اور انصاف قائد کا وژن تھا،آزاد ملک کے حصول کے بعد اس مقاصد کےلئے کوشاں ہیں، پاکستان کا ہر شہری برابر ہے، ان میں کوئی تفریق نہیں ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کے بحران میں کمی آئی ہے اور یہ آئندہ مزید کم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کی خواہش تھی کہ عالمی سطح پر ہماری الگ پہچان ہو۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ پاکستان کےلئے جدوجہد میں خواتین کا کردار اہم ہے، خواتین کو با اختیار بنانے کےلئے قوانین متعارف کرائے ہیں، اداروں میں خواتین کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، خواتین پر تشدد کے واقعات روکنے کےلئے قانون سازی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :