21 مارچ ، 2016
کراچی......ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرشاہد پاشا کو 90 روز کے ریمانڈ پررینجرزکی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم شاہد پاشا کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور90 روز تک نظر بندی کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو رینجرز کے حوالے کردیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز نے گلستان جوہر میں کارروائی کرکے شاہد پاشا کو گرفتارکیا، ملزم سے ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔
رینجرز لاء آفیسر کے مطابق شاہد پاشا کو حساس اداروں کی رپورٹ پر گرفتار کیا گیا، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں براہ راست جبکہ عسکری ونگ کی سرپرستی،اسلحہ فراہم کرنے اورسہولت کاری میں بھی ملوث ہے۔