08 جون ، 2012
سندھ اسمبلی میں گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کو خراج تحسین پیش کرنے اور سندھ میں بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کے وارداتوں خلاف قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئیں۔سندھ اسمبلی میں گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد فنکشنل لیگ کے رکن عارف مصطفی جتوئی نے پیش کی۔اس موقع پر فنکشنل لیگ،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان نے کہا کہ وہ پاک فوج کے ان تمام جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک و قوم کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے رکن عامر معین پیرزادہ نے سندھ میں جاری ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف قرارداد پیش کی اس موقع پر ایم کیو ایم کے ارکان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔پیپلز پارٹی وزیر قانون ایاز سومرو نے کہایہ بات صحیح ہے کہ جب سے ان کی حکومت آئی ہے بھتہ خوری اور دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے ۔ایازسومرو کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کے خلاف سازش ہے بعدمیں ایوان نے گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کو خراج تحسین پیش کرنے اور سندھ میں بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کے وارداتوں خلاف قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔