پاکستان
08 جون ، 2012

سندھ ، پنجاب ہزارہ ، مالاکنڈ ڈویژن میں گرمی کی شدت میں کمی

سندھ ، پنجاب ہزارہ ، مالاکنڈ ڈویژن میں گرمی کی شدت میں کمی

اسلام آباد…سندھ ، پنجاب ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے اورموسم جزوی ابر آلود ہے۔سندھ میں دادو،سیہون اورنوشہروفیروزمیں گذشتہ روز کی آندھی اور بارش کے بعد موسم بہتر ہوگیا ہے۔لاڑکانہ،سکھر،جیکب آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسم بدستور گرم ہے۔پنجاب میں فیصل آباد،جہلم ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں۔جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔مالاکنڈاور ہزارہ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود جبکہ بالائی علاقوں میں سرد ہے۔ کرک ،ڈیرہ اسماعیل خان اور پاراچنار میں بارش کے بعد موسم خوشگوارہے۔گلگت بلتستان میں غذراور استور میں ہلکی بارش جاری ہے۔

مزید خبریں :