پاکستان
08 جون ، 2012

ریاستی امور چلانے کیلئے قرآن کے بعد آئین مقدس ترین کتاب ہے، چیف جسٹس

ریاستی امور چلانے کیلئے قرآن کے بعد آئین مقدس ترین کتاب ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ ریاستی امور چلانے کے لیے قرآن کے بعد آئین مقدس ترین کتاب ہے ۔سپریم کورٹ میں وکلاء کی انرول منٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کا کہنا تھا کہ آئین اور عدلیہ کے ادارے کا تحفظ وکلاء کی ذمہ داری ہے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس آئین کے تحت کام کر رہی ہیں اور اس بات کا کریڈٹ وکلاء کو جاتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ججز نے آئین کے تحفظ کا حلف لیا ہے ، نئے وکلاء آئین اور قانون کی تشریح سے ججز کو قوت فراہم کریں ، وکلاء کے دلائل ایسے ہونے چاہئیں جن سے آئین کو تحفظ اور لوگوں کو انصاف ملے۔

مزید خبریں :