پاکستان
08 جون ، 2012

حساس اداروں پر عاصمہ جہانگیر کے الزامات، وزارت دفاع نے نوٹس لے لیا

حساس اداروں پر عاصمہ جہانگیر کے الزامات، وزارت دفاع نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد … وزارت دفاع نے عاصمہ جہانگیر کے انٹیلی جنس ایجنسیوں پر الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میڈیا میں بیانات کی بجائے اپنا کیس قانونی طریقے سے پیش کریں۔ وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کا یہ کہنا کہ ان کے قتل کی سازش میں خفیہ ایجنسیز بھی شامل ہیں، ایک سنگین الزام ہے جس پر وزارت دفاع کے تحفظات ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر اگر باقاعدہ درخواست دیں اور ثبوت فراہم کریں تو معاملے کی تحقیقات کرا کے مناسب اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :