پاکستان
08 جون ، 2012

اسفندیار ولی اور افراسیاب خٹک کی جانب سے پشاور میں دھماکے کی مذمت

اسفندیار ولی اور افراسیاب خٹک کی جانب سے پشاور میں دھماکے کی مذمت

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور اس میں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری مذمتی بیان میں اسفندیار ولی اور افراسیاب خٹک نے کہا کہ پختون قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دیں۔ جس کے باعث آج دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ دونوں رہنماوٴں نے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

مزید خبریں :