08 جون ، 2012
نوشہرہ …نوشہرہ میں پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو پویس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔نوشہرہ کے علاقے پبی کندی ناصر میں پولیس موبائل گشت پر تھی کہ اِسی دوران روڈ کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے موبائل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں 4راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔پولیس موبائل ڈرائیور واجد،اہلکار اور ایک راہ گیر کو تشویش ناک حالت کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمنتقل کردیا گیا جبکہ دیگر مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔