24 مارچ ، 2016
میامی......... امریکی حکام نے لکڑی کے تختوں کے ذریعے امریکا پہنچنے کی کوششوں کے دوران گرفتار 58 کیوبن مہاجرین کو ان کے ملک روانہ کردیا۔
امریکی کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ افراد دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کے آغاز کے باعث امریکا جانے کے خواہاں تھے، انھیں پچھلے ہفتے کے دوران سات مختلف تختوں کے ذریعے کیوبا سے امریکی سمندری حدود میں داخلے پر حراست میں لیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ کوسٹ گارڈز کے چھوٹے گشتی جہاز کے ذریعے ان مہاجرین کو کیوبا کے ساحلی گاؤں باہیا ڈی کابانہ روانہ کیا گیا۔یاد رہے کہ سرد جنگ کے دور میں کیوبا سے امریکا فرار ہونے والے افراد کو فوری طور پر شہریت اور رہائشی حقوق دے دیے جاتے تھے جو اب شاید اس رفتار سے نہ مل سکیں۔