کھیل
08 جون ، 2012

پاکستان کے 2 سوئمرز کو لندن اولمپکس میں شرکت کیلئے منتخب کرلیا گیا

پاکستان کے 2 سوئمرز کو لندن اولمپکس میں شرکت کیلئے منتخب کرلیا گیا

اسلام آباد … سوئمنگ کی عالمی تنظیم فینا نے پاکستان کے 2 سوئمرز کو لندن اولمپکس میں شرکت کیلئے منتخب کرلیا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ماجد وسیم نے تصدیق کی ہے کہ فینا نے پاکستان کی انعم بانڈے اور اسرار حسین کو اولمپکس میں یونیورسلیٹی کوٹہ کی بنیاد پر اینٹری دی ہے۔ دونوں پلیئرز نے گزشتہ برس چین میں ہونیوالی عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ لندن اولمپکس میں انعم بانڈے خواتین کی 400میٹر انفرادی میڈلے اور اسرار حسین مردوں کے 100 میٹر فری اسٹائل مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

مزید خبریں :