دنیا
24 مارچ ، 2016

شامی فوج نے پالمیرا شہرپر قبضے کا دعویٰ کردیا

شامی فوج نے پالمیرا شہرپر قبضے کا دعویٰ کردیا

دمشق..........شام میں حکومتی فوجیں پالمیرا کے قدیم شہر میں داخل ہو گئی ہیں جس پر گذشتہ سال دولت اسلامیہ (داعش) کے شدت پسندوں نے قبضہ کر لیا تھا۔

شام کے سرکاری ٹی وی چینل نے شامی افواج کے پالمیرا میں داخل ہونے کی اطلاع دی ہے ،تاہم غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پالمیرا شہر کے مضافات میں تاحال لڑائی جاری ہے۔روس کے فضائی حملوں کی مدد سے شام کی سرکاری افواج نے پالمیرا پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے گذشتہ مہینے زمینی کارروائی شروع کی تھی۔

پالمیرا شہر دارالحکومت دمشق اور مشرقی شہر دیر الزور کے درمیان دفاعی اعتبار سے انتہائی اہم علاقے میں واقع ہے۔سرکاری نیوز چینل الاخباریہ کا کہنا ہے کہ سرکاری فورج نے شہر کے مغرب میں ایک ڈسٹرک پر قبضہ کر لیا ہے۔ لیکن آزاد ذرائع سے ان خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز یہ اطلاعات تھیں کہ شامی فوجیں شہر کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

مزید خبریں :