دنیا
25 مارچ ، 2016

امریکا سات ایرانی ہیکرز پر مقدمہ قائم کرے گا

امریکا سات ایرانی ہیکرز پر مقدمہ قائم  کرے گا

نیویارک....جنگ ویب ڈیسک.....امریکا سات ایرانی ہیکرز پر مقدمہ قائم کرنے جا رہا ہے۔ امریکی دفتر انصاف کے مطابق ان ہیکرز کا ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کے ساتھ تعلق ہے۔

اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ لوگ مل کر امریکی مالیاتی شعبے کو ہدف بنا کر سائبر حملے کر رہے ہیں۔ تفصیلات میں واضح کیا گیا کہ ان ہیکرز نے2011ء سے 2013ء کے دوران 46 مالیاتی اداروں کو نشانہ بنایا اور اس سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے میں کئی ملین ڈالر خرچ ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ ان ہیکرز کا تعلق ایران کی دو کمپیوٹر کمپنیوں سے ہے اور یہ کمپنیاں تہران حکومت کے لیے کام کرتی ہیں۔

مزید خبریں :