کھیل
08 جون ، 2012

رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

پیرس … اسپین کے رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں انہوں نے ہموطن ڈیوڈ فیرر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ رولینڈ گیروس میں جاری ایونٹ کے مینز سیمی فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ تھا اسپین ہی کے ڈیوڈ فیرر سے، نڈال نے ہموطن کھلاڑی کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، ان کی جیت کا اسکور 6-2، 6-2 اور 6-1 رہا ۔ اس کامیابی کے بعد رافیل نڈال فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ سابق چیمپین راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔

مزید خبریں :