کھیل
08 جون ، 2012

یورو کپ فٹبال 2012ء کا آغاز، پولینڈ اور یونان کے درمیان مقابلہ جاری

یورو کپ فٹبال 2012ء کا آغاز، پولینڈ اور یونان کے درمیان مقابلہ جاری

وارسا … سال بھر یورپ کے میدانوں پر دھوم مچانے والے کھلاڑی یورو کپ کے اسٹیج پر جمع ہوگئے، لیکن اس بار ان کا ٹارگٹ انگلش پریمیئر لیگ، اسپینش لیگ یا یوئیفا کپ نہیں بلکہ وہ آئے ہیں اپنے اپنے قومی پرچم بلند کرنے، اس رونقوں بھرے میلے میں ایک یا دو نہیں، درجنوں ستارے جلوہ گر ہوں گے۔ پولینڈ اور یونان کے درمیان میچ سے یورو کپ فٹبال 2012ء کا آغاز ہوگیا ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یونان کو پولینڈ پر برتری حاصل ہے۔ پولینڈ اور یوکرین میں ہونیوالے ایونٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے، پولینڈ، یونان، چیک ری پبلک اور روس پرمشتمل ہے، گروپ بی میں ہالینڈ، ڈنمارک، جرمنی اور پرتگال کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ بی اسپین، اٹلی، کروشیا اور آئرلینڈ پر مشتمل ہے۔ گروپ ڈی یوکرین، سویڈن، فرانس اور انگلینڈ پر مشتمل ہے۔ عالمی چیمپئن اسپین ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ آج کے دوسرے میچ میں روس کا مقابلہ چیک ری پبلک سے ہوگا۔ اس رنگوں بھرے میلے کیلئے پولینڈ اور یوکرین میں کافی ہلچل پائی جاتی ہے۔ دونوں ممالک فٹبال کے رنگ میں رنگے ہیں، بچے بڑے خواتین سب ہی فٹ بال فیور میں مبتلا ہیں، شائقین نے خوب ہلاگلا کرنے کا بندوبست کررکھاہے، کئی مقامات پر میچ دیکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ 16 ٹیموں پرمشتمل ایونٹ کافائنل یکم جولائی کوہوگا۔

مزید خبریں :