26 مارچ ، 2016
بیجنگ.......بیجنگ میں آج کل فیشن کی بہاریں عروج پر ہیں، جہاں24ویں سالانہ مرسدیز بینزفیشن ویک میں موسم بہار کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کا آغاز کر دیاگیاہے ۔
رنگا رنگ فیشن ویک میں2016-17ے ملبوسات میں جہاں ایک طرف اسٹائل کو مکمل خیال رکھا گیا ہے، وہیں رنگوں کی چناؤ میں بھی خواتین کی پسند کو مدِ نظر رکھ کر کلیکشن تیار کی گئی ہے۔
فیشن ڈیزائننگ میں حال ہی میں قدم رکھنے والے نئے ڈیزائنروں کے تیار کردہ ان ملبوسات زیب تن کر کے ماڈلز ریمپ پر پہنچیں تو فیشن کے دلدادہ افراد نے جی بھر کر داد دی۔
دلکش رنگوں کی حامل اسکرٹس ، میکسی، کوٹ اورشرٹس کی کلیکشن سے سجا 24واں سالانہ مرسڈیزبینز فیشن ویک31مارچ تک جاری رہے گا۔