08 جون ، 2012
پشاور…جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے امیرپروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ جبکہ صوبائی بجٹمیں صو بہ کیغریب عوام کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ہے۔جمعہ کو پیش کیے جانے والے صوبائی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی مزدوروں کی فلاح وبہود کے لئے اقدامات کئے گئے ۔انکا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹمیں سیلاب متاثری کی آبادکاری کے لئے بھی کچھ نہیں کیا گیا۔صوبے میں صنعت اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے صوبہ میں کرپشن کا ریکارڈ قائم اور میرٹ کا جنازہ نکالا ہے۔